بالی ووڈ اداکارعرفان خان نے موت سے کچھ لمحہ قبل اپنی اہلیہ سے آخری گفتگو میں کہا کہ اماں مجھے لینے آئی ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی کے مطابق عرفان خان نے موت سے کچھ لمحہ قبل اپنی اہلیہ اور صاحبزادے کو اسپتال بلایا اور اپنی بیوی سوتاپا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دیکھوں اماں میرے کمرے میں موجود ہیں، وہ میرے پاس بیٹھی ہیں اور مجھے لینے کے لیے آئی ہیں‘۔
اداکار نے اپنی اہلیہ کو یہ بھی کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ اب میں ہار گیا ہوں‘۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر کمرے میں عرفان خان کے سابق مینیجر آصف اور ڈرائیور حشمت بھی موجود تھے، اداکار کی اہلیہ یہ باتیں سُننے کے بعد اپنے ہواس برقرار نہ رکھ سکیں اور زاروقطار رونے لگیں۔
اپنی اہلیہ سے گفتگو کے دوران عرفان خان کی طبیعت خراب ہوئی اور ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے بعد ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔
ڈاکٹر کے مطابق عرفان خان کی بڑی آنت کولون میں انفیکشن ہوا تھا جس کی وجہ سے اُن کی موت واقع ہوئی۔ 53 سالہ اداکار کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔
یادرہے مرحوم اداکار کی والدہ کا 5روز قبل انتقال ہوا جس میں کرونا وائرس کے باعث شرکت نہ کرسکے تھے
No comments:
Post a Comment