Followers

Saturday, May 2, 2020

شعیب اختر کو تفضل رضوی کی جانب سے بھجوایا گیا 10کروڑ کا نوٹس موصول ہو گیا.سابق کرکٹرنے معروف قانون دان کی خدمات حاصل کر لیں

سلام آباد ( آن  لائن ) سابق کرکٹر شعیب اختر کو تفضل رضوی کی جانب سے بھجوایا گیا 10کروڑ کا نوٹس موصول ہو گیا، شعیب اختر نے معروف قانون دان ابو ذر سلمان خان نیازی کی خدمات حاصل کر لیں۔سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق ٹیسٹ کر یکٹر شعیب اختر نے کہا کہ تفضل رضوی کا نو ٹس مو صول ہو ا ہے جس کا جو اب دینے کے لئے

ابوذر سلمان خان نیا زی کی خدما ت حاصل کر لی ہیں سلمان خان نیازی کو نو ٹس کا جو اب دینے کا کہا ہے
تفضل رضوی کے  تسلی بخش کارکردگی کے الفاظ پر قائم ہو ں جبکہ دوسری جا  نب شعیب اختر کو بھیجے گئے نوٹس کے جواب میں ان کے وکیل ابوذر سلمان کا کہنا ہے کہ تفضل رضوی کے ہر سوال کا جواب قانونی طریقہ سے دینگے، شعیب اختر کسی صورت معافی نہیں مانگیں گے ، شعیب اختر نے جو کہا سچ ہے، اسے کورٹ میں ثابت کرینگے۔واضح رہے کہ ابوذر سلمان خان نیازی نے متعدد عوامی مفادات کے کیسز دائر کرکے عوام کو حقوق دلوائے، انہیں ماحولیات اور مفادِ عامہ کے کاموں کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے

No comments:

Post a Comment