Followers

Sunday, April 12, 2020

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد اٹلی سے زیادہ ہوگئی

امریکا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے بعد ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے بھی سرفہرست ملک بن گیا ہے جہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اٹلی سے تجاوز کر گئی ہے

غیر ملکی خبر ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 600 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ وبا کے مزید پھیلنے کے خطرات موجود ہیں

خیال رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چین سے بڑھ گئی تھیں جس کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا حامل ملک بن گیا تھا

 24 گھنٹوں میں 2ہزار اموات، اجتماعی قبروں میں تدفین شروع

تحریر جاری ہے‎

اٹلی اس وقت کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں مجموعی طور پر 19 ہزار 468 ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔

یورپ کا اہم ملک اسپین تیسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے 16 ہزار 353 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا آبادی کے اعتبار سے اٹلی سے 5 گنا اور اسپین سے 7 گنا بڑا ملک ہے۔

امریکا میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات بھی ریکارڈ کی گئیں جس کی تعداد 2000 رپورٹ کی گئی ہے۔

امریکی صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں کو گھروں کے اندر تک محدود رہنے کے احکامات کو 30 روز بعد توسیع نہ دی گئی تو ہلاکتوں کی تعداد آنے والے مہینوں میں 2 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔                                                               

رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایسٹر کی چھٹیوں کے دوران کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے 50 میں سے 42 ریاستوں میں شہریوں کو گھروں سے بے جا باہر نہ نکلنے کی ہدایت دو ہفتے قبل کی تھی جس کے بعد ماہرین معاشیات کا کہنا تھا کہ مہینے کے آخر تک بے روزگاری کی شرح 2 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ کب تک کاروبار کو بند رکھا جائے گا اور سفری پابندیاں کب برقرار رہ سکتی ہیں۔

برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 917 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک دن میں ہونے والی 917 ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 9 ہزار 875 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ہسپتالوں میں مسلسل دوسرے روز 900 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

برطانوی حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور احتیاط برتیں۔

کورنا وائرس سے برطانیہ میں اب تک 78 ہزار 991 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ صرف 344 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ترکی میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ
ترک حکومت نے کئی صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

ترکی میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 52 ہزار 167 تک پہنچ گئی ہے اور مزید 95 ہلاکتوں کے بعد تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

جنوبی کوریا: قرنطینہ توڑنے والوں کی کلائی پر الیکٹرانک بینڈز پہنائے جائیں گے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکی میں 95 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے اور مجموعی تعداد ایک ہزار 101 ہوگئی ہے۔

برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی
بی بی سی کے مطابق برازیل میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

برازیل کی وزارت صحت نے کورنا وائرس سے 19 ہزار 638 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 56 بتائی گئی۔

واضح رہے کہ کورنا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 16 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی ایک لاکھ 3 ہزار رپورٹ کی گئی ہے

No comments:

Post a Comment