اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے 1 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے فی لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے 1 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، اور یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت 96 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 80 روپے 10 پیسے، مٹی کا تیل 77 روپے 45 پیسے سے کم ہو 47 روپے 44 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 51 پیسے سے کم کرکے47 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی
No comments:
Post a Comment