Followers

Saturday, May 2, 2020

ٹی 20 رینکنگ،آسٹریلیا نے پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے سالانہ رینکنگ جاری کر دی۔ ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلیا نے پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ آئی سی سی نے نئی سالانہ ریکنگ جاری کر دی ہے
جس کے مطابق سالانہ ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ نیوزی لینڈ 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،بھارت 114 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے، انگلینڈ 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ،سری لنکا پانچویں،جنوبی افریقہ چھٹے اور پاکستان 86 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔آٹھویں پر ویسٹ انڈیز ،نویں پر افغانستان جبکہ  دسویں پر بنگلہ دیش ہے

No comments:

Post a Comment